کراچی میں قتل ہونے والے صحافی واینکر پرسن امتیاز میر کے لواحقین نے پولیس پر عدم اعتماد کا اظہارکردیا۔ فائرنگ کانشانہ بننے والے مقتول اینکرپرسن امتیاز میر کے بھائی ریاض میر اور مظفر میر نے کوٹری پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ۔۔امتیاز میر کے قتل کو 19روز ہوچکے ہیں مگر پولیس مقدمہ میں نامزد ملزمان کو حراست میں نہیں لے سکی ۔مقتول کے بھائیوں کا کہنا تھا کہ ۔۔پولیس ملزمان عمر دراز۔احمد بخش۔آفتاب ۔صداقت۔عمران اور مہتاب بھنگر کو گرفتار کرنے سے گریزاں ہیں۔مقتول کے بھائیوں نے الزام عائد کیا کہ ملزمان کو پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما کی پشت پناہی حاصل ہے جس کی وجہ سے مقدمہ میں نامزد ملزمان آزاد گھوم رہے ہیں۔ریاض میر کے مطابق زمین کے تنازع پر ملزمان سے ہماری خاندانی دشمنی چل رہی ہے۔انہوں نے سندھ حکومت سے ملزمان کی فوری گرفتاری عمل میں لانےکا مطالبہ بھی کیا۔
