معیدپیرزادہ،احمد نورانی سمیت 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔۔

ریاستی اداروں کیخلاف نفرت انگیز مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی کا آغازکردیا گیا،نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے 5ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے،مقدمے میں عدیل راجا، معید پیرزادہ، محمد عمر، محمد نذیر بٹ اور احمد نورانی نامزد ہیں۔نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ملزمان پر سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کیخلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کرے کا الزام ہے،این سی سی آئی اے نے کہاکہ ملزمان نےپاک بھارت کشیدگی میں جھوٹا، اشتعال انگیز موادشیئر کیا،ملزمان سوشل میڈیا پر جھوٹے، گمراہ کن مواد کی تشہیر کرتے رہے،انتشار، ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ریاست مخالف مہم چلانے والوں کی نشاندہی کیلئے عوام سے مدد کی اپیل کی گئی ہے،این سی سی آئی اے نے کہاکہ آن لائن ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کی معلومات ہمیں دیں،پوسٹ کی تفصیل، سکرین شاٹ ،نام اور دیگر معلومات فراہم کریں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں