معطل نہیں اسلام آباد تبادلہ ہوا ہے، ایف آئی اے افسر۔۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے افسر سرفراز چوہدری کا کہنا ہے کہ وہ معطل نہیں ہوئے بلکہ ان کا اسلام آباد تبادلہ ہوا ہے۔ سرفراز چوہدری نے نیشنل کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کے طور پر اس وقت شہرت حاصل کی جب انہوں نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کو جوئے کی ایپ کی تشہیر کے کیس میں گرفتار کیا۔میڈیا کو جاری کیے گئے اپنے بیان میں سرفراز چوہدری نے کہا کہ وہ اسلام آباد ٹرانسفر ہوچکے ہیں اور ان کی جگہ نئے افسر نے لاہور میں چارج سنبھال لیا ہے۔ انہوں نے اسلام آباد تبادلے کے بعد چھ مہینے کی رخصت لی ہے، وہ اس بات کی تردید کرتے ہیں کہ انہیں معطل کیا گیا۔سرفراز چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ان کا بیانیہ وہی ہے جو ریاست کا بیانیہ ہے۔ وہ جرائم کے خلاف کارروائی جاری رکھیں گے۔ جو انہوں نے بیڑا اٹھایا تھا وہ اسے پار لگائیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں آئی تھیں کہ معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کے خلاف کارروائی کرنے والےایف آئی اے افسر سرفراز چوہدری کو معطل کردیاگیا، ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے جوئے کی تشہیر کیس میں  متحرک تھے، اب جنت مرزا اور متھیرا کو بھی نوٹس جانیوالے تھے جبکہ ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ لاہور پولیس کے افسرا ن کیخلاف صحافیوں کی درخواست قبول کرنے پر بھی ان سے بازپرس ہوئی تھی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں