معروف یوٹیوبرڈکی بھائی پر دومزیدمقدمات درج۔۔

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ ایم پی) نے دوران ڈرائیونگ خطرناک اسٹنٹ کرنے اور تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر معروف یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔ ڈکی بھائی کے خلاف تھانہ لکسیاں میں مقدمہ درج کیا گیا۔موٹروے ترجمان کے مطابق ڈکی بھائی 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی اسپیڈ سے گاڑی چلا رہے تھے جب کہ دوسری ویڈیو میں ڈکی بھائی اسٹیرنگ پر پاؤں رکھ کر گاڑی چلاتے دکھائی دیے۔ترجمان نے بتایا کہ تیزرفتاری اور اسٹیرنگ پر پاؤں پر رکھ کر گاڑی چلانا انتہائی خطرناک امر ہے، غفلت اور لاپروائی سے گاڑی چلانا عوام الناس کے جان و مال کے لیے بھی خطرہ کا سبب بن سکتا ہے، اس لیے یوٹیوبر کے خلاف ایکشن لیا گیا۔ترجمان کا کہنا تھاکہ ڈکی بھائی کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 289 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔موٹروے پولیس کے مطابق ڈکی بھائی کے خلاف تھانہ چکری ضلع راولپنڈی میں بھی ایک ایف آئی آر درج کر لی گئی۔یوٹیوبر کے خلاف ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی پر مجموعی طور پر دو کیسز میں الگ الگ مقدمات دائر کیے گئے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں