معروف کامیڈین لکی ڈیئر کو ڈاکٹروں نے جواب دے دیا۔۔

 چالیس سال اسٹیج پر مسکراہٹیں بکھیرنے والا فنکار معروف کامیڈین لکی ڈئیر کومہ میں چلے گئے ۔ لکی ڈیئر کے گردے، جگر اور معدہ نے کام کرنا چھوڑدیا۔ نامور کامیڈین لکی ڈیئر موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا اور میو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ گردے، جگر اور دیگر اعضا نے جواب دے دیا ،جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔اہلِ خانہ کا کہنا ہے ڈاکٹروں نے جواب دے دیا، لکی ڈیئر کی حالت نازک  ہے۔دریں اثنا پنجاب کے وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی میو ہسپتال لاہور آمد ، زیر علاج اسٹیج اداکار لکی ڈیئر کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی ۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عبدالمدبر بھی موجود تھے ۔ صوبائی وزیر  نے ڈاکٹرز کو لکی ڈیئر کے بہتر علاج معالجہ کی ہدایت بھی کی

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں