مشہور ٹک ٹاکر ویلا منڈا کے والد کی بازیابی کے لیے پولیس کی کارروائی بڑی کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئی۔تھانہ سٹی کوٹ ادو کی حدود میں پولیس نے آپریشن کے دوران چار اغواء کاروں کو فائرنگ کے تبادلے میں مار گرایا، جبکہ ایک ملزم اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے ویلا منڈا کے والد صادق حسین ملانہ کو مکمل حفاظت کے ساتھ بازیاب کروا لیا۔ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت اب تک نہیں ہو سکی۔ یاد رہے کہ چند روز قبل نامعلوم افراد نے انہیں اغوا کیا تھا۔
Facebook Comments
