SAHAFAT KA SATYANAS HOGYA

مطیع اللہ جان کے خلاف دہشتگردی  دفعات ، ہائیکورٹ میں چیلنج۔۔۔

سینیئر صحافی مطیع اللہ جان نے اپنے خلاف درج دہشتگردی اور منشیات کے مقدمے میں انسدادِ دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست مسترد کیے جانے کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔مطیع اللہ جان نے اپنے وکلاء بیرسٹر میاں علی اشفاق اور قدیر جنجوعہ کے ذریعے اپیل دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مقدمے کے حقائق اور نوعیت کے مطابق انسدادِ دہشتگردی کی دفعات کا اطلاق نہیں ہوتا، لہٰذا متعلقہ دفعات کو کالعدم قرار دیا جائے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپیل کو ابتدائی سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے اسے پیر کے روز سماعت کے لیے فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ دو رکنی بینچ، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ہوگا، کیس کی سماعت کرے گا۔یاد رہے کہ ٹرائل کورٹ نے قبل ازیں مطیع اللہ جان کی جانب سے دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے بعد اب معاملہ ہائیکورٹ میں زیرِ سماعت آئے گا۔اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت قرار دے کہ زیرِ بحث مقدمہ انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے دائرہ کار میں نہیں آتا اور دہشتگردی سے متعلق دفعات کو ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔ درخواست گزار کے مطابق متعلقہ دفعات کا اطلاق غیر قانونی اور بے بنیاد ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئندہ سماعت پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھنے یا کالعدم قرار دینے سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں