بین الاقوامی شہرت یافتہ مقبول شوبز سلیبرٹی ، سپر ماڈل اور مس پاکستان ورلڈ یونیورس سمیت مس ارتھ پاکستان ،مس ایکو پاکستان اور مس گلوبل پاکستان سمیت چار اعزازت حاصل کرنے والی ماڈل اریج چوہدری نے کراچی پریس کلب میں پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے کی دلی خواہش پوری ہونے پر اللہ تعالیٰ کی بہت شکر گزار ہوں شوبزنس میں مزید کام کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہوں اور پاکستانی ماڈلز کو بھی بین القوامی سطح پر سپر ما ڈلز اور مقابلہ یونیورس میں حصہ لینا چاھئے فلم اسٹار مصطفیٰ قریشی نے کہا کہ اریج چوہدری جیسی فنکارائیں ہمارا روشن مستقبل ہیں ان کو ہم پڑوسی ملک کے کی کسی بھی بڑی فنکارہ کے مقابلے پر فخر کے ساتھ پیش کرسکتے ہیں ہماری یہ فنکارہ بھارت فنکاروں کو مات دے کر آئے گی، تقریب کے مہمان خاص افضل آدھیا نے کہا اریج با صلا حیت سپر مآڈل ہے اور ورلڈ مین پاکستان کا نام روشن کیا ان کا فرض ہے کہ مس یونیورس کی تیاریوں کے سلسلے میں ٹریننگ انسٹیٹیو ٹ جوائن کریں۔گلوکار تنویر آفریدی اور گلوکارہ آیت شیخ نے اریج چوہدری کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی اس فنکارہ پر ناز ہے فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین اطہر جاوید صوفی صدر عبدالوسیع قریشی اور سئنیر شوبز صحافی اختر علی اختر نے میڈیا کی جانب سے اریج چوہدری کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کو ان کا جائز مقام دلانے اور سنی صلاحیتوں کے اعتراف اور پزیرائی کے لیے ہماری کاوشیں جاری رہیں گی

مس پاکستان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد۔۔
Facebook Comments