لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، سینئر نائب صدر افضال طالب، نائب صدر صائمہ نواز ، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ ، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے پاکستان مسلم لیگ ن بیٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے قیام پر مبارکباد دی ہے۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے مسلم لیگ ن بیٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ایسوسی ایشن صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے حکومت کے ساتھ مضبوط بنیادوں پر رابطے استوار کرے گی۔ پاکستان مسلم لیگ ن بیٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن نے متفقہ طور پر جیو نیوز کے ڈاکٹر عثمان بھٹی کو چیئر مین ، اے آروائی کے الفت مغل کو سر پرست اعلیٰ ہسٹی 42 کے را و دلشاد کو صدر ، جی این این کے فصیح اللہ کو جنرل سیکرٹری ، نیو نیوز کے وقاص غوری کو جوائنٹ سیکرٹری، ایکسپریس نیوز کے ندیم چو ہدری کو خزانچی اور سماء نیوز کے عباس نقوی کو انفارمیشن سیکرٹری منتخب کیا جبکہ ایسوسی ایشن نے سپریم کونسل کیلئے سنو نیوز کے ارسلان رفیق بھٹی اور 92 نیوز کے میاں شاہد ندیم کو نامزد کیا گیا ہے۔