cricket mein bhaarti isiyasat horhi hai

مزید چھ بچوں کی خواہش ہے، اداکارہ عروہ حسین۔۔

اداکارہ عروہ حسین نے پہلی بار ماں بننے کے بعد اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ ماں بننے کا تجربہ زندگی کا سب سے خوشگوار اور پرسکون تھا لیکن بچے کو جنم دینے سے قبل وہ خوف زدہ تھیں۔عروہ حسین نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں ماں بننے کے تجربے پر کھل کر بات کی اور یہ بھی بتایا کہ مستقبل میں وہ مزید کتنے بچوں کو پیدا کرنے کی خواہش مند ہیں۔اداکارہ نے دوران انٹرویو یہ بھی انکشاف کیا جلد ہی وہ دوبارہ فلم پروڈکشن شروع کرنے والی ہیں اور ان کی پروڈکشن کمپنی ایک نئی فلم بنائے گی۔انہوں نے فلم کی تفصیل بتانے سے گریز کرتے ہوئے بتایا کہ ’ٹچ بٹن‘ کے بعد جلد ہی وہ نئی فلم کی پروڈکشن شروع کرنے والی ہیں،ماں بننے کے تجربے پر بات کرتے ہوئے عروہ حسین نے کہا کہ انہیں اور ان کے شوہر فرحان سعید کو ہمیشہ سے بچے کی خواہش تھی لیکن انہیں ذاتی طور پر ڈر بھی لگتا تھا کہ بچے کو کیسے جنم دیتے ہیں؟ان کا کہنا تھا کہ وہ بچے کی پیدائش سے قبل پریشان تھیں کہ یہ سب کیسے ہوگا؟ وہ کیسے بچے کو جنم دیں گی؟ وہ اس وقت کے لیے کیسے تیار ہوں گی اور کیسے پہلے سے تیار کی جاتی ہے؟عروہ حسین کے مطابق وہ کافی پریشان اور خوف زدہ تھیں لیکن جب ماں بننے کا وقت آگیا تو انہیں پتا ہی نہیں چلا اور انہیں سب سے زیادہ سکون اور خوشی ملی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ بچے کے پیٹ میں آنے کے بعد ان میں بہت ساری تبدیلیاں آئیں اور ماں بننے کے بعد بھی ان میں جسمانی و ذہنی طور پر کئی تبدیلیاں آئیں اور یہ سب کچھ ماں بننے کا اثر ہوتا ہے۔انہوں نے ماں بننے کے بعد خود میں آنے والی تبدیلیوں پر شکر ادا کیا، تاہم انہوں نے واضح طور پر یہ نہیں بتایا کہ ان میں کس طرح کی ذہنی تبدیلیاں آئیں؟عروہ حسین نے کہا کہ جب انہوں نے بیٹی کو گود لیا تو انہیں سکون اور زندگی کی سب سے بڑی خوشی ملی، ان کے لیے ماں بننے کا احساس اور تجربہ اب تک کا خوبصورت تجربہ رہا۔اداکارہ نے اسی معاملے پر مسکراتے ہوئے کہا کہ ان کا مزید 5 سے 6 بچوں کا منصوبہ ہے۔ساتھ ہی اداکارہ نے کہا کہ انہیں یہ بات کہنی چاہیے تھی یا نہیں لیکن ان کا مزید 6 بچوں تک منصوبہ ہے۔اداکارہ کے ہاں جنوری 2024 میں شادی کے 8 سال بعد پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔عروہ حسین اور فرحان سعید 16 دسمبر 2016 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے لیکن 2020 سے لے کر 2023 تک ان کے درمیان اختلافات اور طلاق کی افواہیں رہیں لیکن جنوری 2025 میں ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی۔اب عروہ حسین نے مزاحیہ انداز میں کہا ہے کہ ایک بچے کے بعد ان کا مزید 6 بچوں کا منصوبہ ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں