theater par fahashi ki ijazat nahi di ja sakti

مریم نوازکی ترجیحات میں صحافی برادری سرفہرست ہے،عظمی بخاری۔۔

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے پنجاب یونین آف جرنلسٹس (پی یو جے) کے نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے پی یو جے کے نومنتخب صدر نعیم حنیف، سیکرٹری قمر بھٹی اور ان کی پوری باڈی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔عظمٰی بخاری نے کہا کہ پنجاب یونین آف جرنلسٹس کی آزادیٔ صحافت اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے طویل اور قابلِ قدر جدوجہد رہی ہے۔ پی یو جے نے ہمیشہ صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لیے صفِ اول کا کردار ادا کیا اور ہر مشکل وقت میں صحافیوں کی مؤثر نمائندگی کی۔صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پنجاب حکومت صحافیوں کے تحفظ، فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ترجیحات میں صحافی برادری سرفہرست ہے اور حکومت اس حوالے سے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔ عظمٰی بخاری نے امید ظاہر کی کہ پی یو جے کی نومنتخب باڈی خلوصِ نیت اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی، تاکہ صحافتی اقدار کو مزید مضبوط بنایا جا سکے

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں