مرید عباس قتل کیس حتمی مراحل میں داخل۔۔

 مرید عباس قتل کیس کی سماعت  کراچی میں بدھ کے روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت (جیل کمپلیکس) میں ہوئی، جہاں مقدمہ حتمی مراحل میں داخل ہو گیا۔سماعت کے دوران کیس کے آخری گواہ اور تفتیشی افسر عتیق الرحمان نے عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔ انہوں نے بتایا کہ مقدمے کی تفتیش ان کے سپرد تھی اور تفتیش کے دوران جمع کیے گئے شواہد اور حقائق عدالت کے سامنے پیش کیے گئے۔عدالت کی کارروائی کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ سماعت پر وکلا کی جانب سے حتمی دلائل دیے جائیں گے، جس کے بعد مقدمے کے فیصلے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔واضح رہے کہ مرید عباس کو 2019 میں قتل کیا گیا تھا اور کیس گزشتہ سات برس سے زیرِ سماعت ہے۔ تازہ پیش رفت کے بعد مقدمہ اپنے منطقی انجام کی جانب بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں