محکمہ تعلقات عامہ پنجاب نے پہلی ڈی ایس این جی اینڈ او بی وین لانچ کر دی ہے،صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری نے ڈی ایس این جی اینڈ او بی وین پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ ڈی ایس این جی اینڈ او بی وین پنجاب بھر میں ہائی کوالٹی لائیو نیوز کوریج اور آؤٹ ڈور براڈ کاسٹنگ کے لئے استعمال ہوگی۔ ڈی ایس این جی اینڈ او بی وین میں پہلی مرتبہ ایڈوانس آرٹی فیشل انٹیلی جنس آڈیو ویڈیو ٹرانسمیشن سسٹم انسٹال کیا گیا ہے۔
Facebook Comments
