محکمہ اطلاعات سندھ کے4 فلمی منصوبے مکمل۔۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیرِ صدارت محکمہ اطلاعات کے کنٹینٹ اینڈ پروڈکشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے بھی خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں بورڈ کے اراکین قاضی اسد عابد، ژالے سرحدی، سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمان میمن، ڈی جی اطلاعات معز پیرزادہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایاگیا کہ محکمہ اطلاعات کے چار فلمی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں، جن میں تین دستاویزی فلمیں اور ایک فیچر فلم شامل ہے ، اجلاس میں ان منصوبوں کی تفصیلات، مواد، اور ان کے سماجی و ثقافتی اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیاگیا۔۔بورڈ اجلاس میں محکمہ اطلاعات کے تحت تیار کی جانے والی نئی دستاویزی اور فیچر فلموں کے آئندہ مراحل، ان کی مارکیٹنگ، نمائش، اور عوامی رسائی سے متعلق امور پر بھی غور کیاگیا۔اس موقع پر سینئر وزیرشرجیل انعام میمن نے کہاکہ سندھ حکومت ثقافت، تاریخ، اور عوامی جدوجہد کو اجاگر کرنے کے لیے جدید میڈیا اور فلم سازی کو مؤثر ذریعہ سمجھتی ہے، محکمہ اطلاعات کے یہ منصوبے نہ صرف صوبے کے مثبت تشخص کو نمایاں کریں گے ، ان منصوبوں سے نوجوان فلم سازوں اور اداکاروں کو بھی ایک پلیٹ فارم فراہم کریں گے تاکہ وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو سامنے لا سکیں، سندھ حکومت فنونِ لطیفہ، فلم، اور میڈیا کے شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دے رہی ہے تاکہ ثقافتی ورثے کو عالمی سطح پر متعارف کرایا جا سکے، اجلاس میں فیصلہ مکمل ہونے والے منصوبوں کو حتمی شکل دے کر جلد عوام کے سامنےلانے کا فیصلہ بھی کیاگیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں