لاہور سے تعلق رکھنے والے صحافی شاکر محمود اعوان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے خلاف غداری کا مقدمہ بن گیا ہے۔سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر تفصیل میں شاکر محمود اعوان لکھتے ہیں کہ ۔۔غداری کا مقدمہ بھی بن گیا۔۔۔گزشتہ 2 برس سےمیرے لیے زمین تنگ کی جا رہی ہے۔سب سے پہلےمجھ سے میرا روزگار چھینا گیا۔میری آواز بند کرنے کے لیےمیرا یوٹیوب چینل بند کروایا گیا۔پھر ایک دنمجھے اغواء کیا گیا۔اس اغواء کے دوران جو کچھ ہوااگر وہ میں بیان کر دوںتو شاید دوبارہ اغواء ہو جاؤں۔اس کے بعدمیرے خلاف پنجاب کالج کاایک جھوٹا، من گھڑت مقدمہ درج کیا گیا۔میرے بنک اکاؤنٹس بلاک ہیں،میرا شناختی کارڈ بلاک ہے،میرے نام پر جاری سمیں بلاک ہیں،اور میرا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔میں نہ سفر کر سکتا ہوں،نہ کام،نہ اپنی شناخت استعمال کر سکتا ہوں۔اور اباب مجھ پر غداری کا مقدمہ بھی درج کر دیا گیا ہے۔
