مثبت رپورٹنگ کرنے پر صحافی پر حملہ، ملزم گرفتار۔۔

کراچی کے علاقے نیو کراچی میں ایک بارپھر مثبت رپورٹنگ پر صحافی پر حملہ ، تھانہ نیو کراچی پولیس کی بروقت کاروائی ملزم قاسم عرف را جو گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی میں منشیات، جوئے سٹے کے اڈے اور دیگر جرائم کے خلاف مثبت رپورٹنگ کرنے والے صحافی جنید ساگر قریشی پر نا معلوم افراد نےیوپی سوسائٹی پر قائم جیو مو بائل مارکیٹ کے قریب حملہ کیا تھا صحافی جنید ساگر نے بتایا کہ انہیں مختلف نمبرز سے فون کال پردھمکیاں آرہی تھیں جس کی رپورٹ انہوں نے متعلقہ تھانہ نیو کراچی میں درج کروائی تھی بعد ازاں صحافی جنید ساگر پر یوپی سوسائٹی پر تقریبا 15 سے 20 لوگوں نے اچانک حملہ کر دیااور ان سے  پینتیس ہزار روپے کی نقدی سمیت پریس کارڈچھین لیا۔ اسی دوران تھانہ نیو کراچی پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم قاسم عرف را جو کو گرفتار کر لیا جس سے دوہزار روپے نقدی رقم اور پریس کارڈ برآمد کر لیا گیا۔ملزم قاسم اور دیگر صورت شناس افراد کے خلاف تھانہ نیو کراچی میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا۔ اس ضمن میں ایس ایچ او نیو کراچی انسپکٹر فیض الحسن کا کہنا تھا کہ پولیس اور صحافی دونوں ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں انہوں نے کہا کہ میں میڈیا کے زریعے تمام جرائم پیشہ ورانہ افراد کو واضح پیغام دینا چاہتا ہوں کہ وہ اپنا قبلہ درست کر لیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں