صدر الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایمرا) پاکستان محمد آصف بٹ کی ہدایت پر ماہِ رمضان المبارک کے بابرکت موقع پر غریب اور مستحق صحافی خاندانوں کے لیے راشن کی فراہمی کا خصوصی انتظام کیا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں وہ تمام صحافی حضرات جو راشن کے حصول کے خواہشمند ہیں، ان سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ اپنے شناختی کارڈ کی کاپی، اپنے متعلقہ دفتر کارڈ کی کاپی اور موبائل نمبر، ایمرا سنٹر میں جمع کروا دیں تاکہ 10 رمضان المبارک تک تمام مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا جا سکے۔اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ راشن حاصل کرنے والے تمام افراد کے نام صیغۂ راز میں رکھے جائیں گے اور ان کی عزتِ نفس کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔ایمرا پاکستان صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ کی طرح اس اقدام کے ذریعے اپنے اراکین کے ساتھ کھڑی ہے اور امید ظاہر کی جاتی ہے کہ اس اقدام سے مستحق صحافی خاندانوں کو ماہِ رمضان میں ریلیف ملے گا۔
