honey trap case ka trial 1 maah mein mukamal krane ka hukum

ماہرہ نے شادی پر نہیں بلایا، خلیل الرحمان قمر۔۔

معروف رائٹر خلیل الرحمان قمر نے ماہرہ خان کی جانب سے اپنی شادی میں مدعو نہ کرنے پر شکوہ کر ڈالا۔حال ہی میں خلیل الرحمان قمر نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر بے باک انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اس موقع پر ماہرہ خان کی شادی کے حوالے سے ذکر کرتے ہوئے انہوں نے شکوہ کیا کہ ماہرہ نے مجھے شادی پر مدعو نہیں کیا، لیکن اگر وہ مجھے مدعو کرتیں بھی تو میں کبھی نہ جاتا، ماضی میں ماہرہ نے میرے خلاف ٹویٹ کر کے غلطی کی، اگر اسے میری رائے سے اختلاف تھا تو ٹویٹ کے بجائے مجھ سے رابطہ کرتیں میں دلائل دے سکتا تھا۔خیال رہے کہ ماضی میں خلیل الرحمٰن قمر نے عورت مارچ کے حوالے سے ہونے والے ایک ٹی وی پروگرام میں ماروی سرمد کے خلاف سخت زبان استعمال کی تھی جس پر شوبز شخصیات نے ان پر خوب تنقید کی تھی جس میں ماہرہ خان بھی شامل تھیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں