لاہور کے ایک چینل پر مالک کو خوش کرنے سے انکار پر خاتون اینکر کو ملازمت کے چوتھے روز ہی چینل انتظامیہ نے نکال دیا۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ۔۔خاتون اینکر کو ایک اچھے اور بڑے چینل سے کافی منت سماجت اور پرکشش پیکیج کا لالچ دے کر مذکورہ چینل میں لایاگیا، پپو کا کہنا ہے کہ مالک کے ایک دلال نما شخص نے خاتون اینکر سے کہا کہ اینکرز کی میٹنگ ہے، جب خاتون اینکر میٹنگ کیلئے پہنچی تو اسے پتہ چلا کہ صرف وہی تھی اور مالک سامنے بیٹھا تھا، مالک نے اسے سبز باغ دکھانے شروع کئے اور پرائم ٹائم میں پروگرام دینے کا لالچ بھی دیا۔ ساتھ ہی اسے کہا کہ فارم ہاؤس چلتے ہیں ،خاتون اینکر یہ سارا معاملہ سمجھ گئی اور مالک کےساتھ ساتھ دلال کو بھی شٹ اپ کال دے دی۔ جس کے بعد خاتون اینکر کی ذہنی ٹارچر دینے کا سلسلہ شروع کیاگیا، پہلے اس کی سیلری میں کٹ لگانے کا بتایاگیا پھر اس کی نائٹ شفٹ کردی گئی، پھر اسی پر بس نہیں کیا، پہلے اسے چینل کے تمام آفیشل گروپوں سے ریموو کیاگیا پھر اسے نوکری سے برطرف بھی کردیاگیا۔۔
مالک کو خوش نہ کرنے کی سزا، خاتون اینکر برطرف۔۔
Facebook Comments
