پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز نے روزنامہ آواز کی بندش اور جنگ مافیا گروپ کی جانب سے بغیر وجہ بتائے درجنوں میڈیا ورکرز کی بلا وجہ چھانٹی کی شدید مذمت کی ہے۔پی ایف یو جے ورکرز کے صدر شمیم شاہد، سیکرٹری جنرل راجہ ریاض اور وابستہ یونینز کے عہدیداران نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ملک کے سب سے بڑے میڈیا گروپ نے گھٹیا رویہ اپنا کر میڈیا ورکرز کو محنت کی کمائی سے محروم کر دیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ حیران کن بات ہے کہ ایک گروپ جس میں اربوں کی تعداد سالانہ ہے خسارے کا دعویٰ کرتا ہے۔ حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر کی مافیا مہم ثابت کرتی ہے کہ مالکان موٹی رقم کما رہے ہیں لیکن واجبات اور تنخواہیں ادا کرنے پر آمادہ نہیں اور اب مزدوروں کو فارغ کیا جارہا ہے ۔پی ایف یو جے کے کارکنان جنگ گروپ کے کارکنوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہوں گے اور مالکان کے خلاف ملک گیر تحریک چلائیں گے۔پی ایف یو جےورکرز ایک بارپی پھر ٹریڈ یونین گروپس سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے اختلافات کو چھوڑ کر صحافیوں کے لیے متحد ہو جائیں ورنہ مالکان اور دیگر پریشر گروپس کے ہاتھوں برباد ہو جائیں گے۔
مالکان کمارہے ہیں ورکرز کو نکال رہے ہیں، پی ایف یوجے ورکرز۔۔
Facebook Comments
