مارننگ شواینکر پر چہرے کی سرجری کرانے کا الزام۔۔

اداکارہ اور ٹی وی میزبان شائستہ لودھی کی نئی تصاویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان پر چہرے کی سرجری کرانے کا الزام عائد کردیا۔شائستہ لودھی خود بھی ’ایستھیٹکس،ڈاکٹر ہیں جو خوبصورتی بڑھانے کے لیے مختلف طرح کی سروسز فراہم کرنے میں مہارت رکھتی ہیں،اور اپنا کلینک بھی چلاتی ہیں۔اب ان کی خود کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد ان پر بھی میک اپ پراسیجرز اور سرجریز کروانے کا الزام لگایا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے شائستہ لودھی کی نئی تصاویر دیکھ کر جہاں حیرانگی کا اظہار کیا، وہیں انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ انہوں نے اپنے چہرے میں متعدد تبدیلیاں کروائی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ شائستہ لودھی نے نہ صرف اپنے ہونٹوں کو بڑا کروایا ہے بلکہ انہوں نے گالوں میں اور ناک کے ارد گرد بھی تبدیلیاں کروائی ہیں۔ بعض صارفین نے شائستہ لودھی کی خوبصورتی کی تعریفیں کیں اور لکھا کہ اب وہ پہلے سے زیادہ خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔خود پر میک اپ پراسیجر اور سرجری کروانے کے الزامات کے بعد شائستہ لودھی نے کوئی وضاحت نہیں کی، تاہم ان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں