لوگ موٹی اور بھینس کہتے تھے، خاتون اینکر۔۔۔

ٹی وی میزبان و اداکارہ مایا خان نے انکشاف کیا کہ ماضی میں انہیں فربہ جسم کی وجہ سے لوگوں کے طعنوں اور مذاق کا سامنا کرنا پڑا، جس سے انہیں گہری تکلیف پہنچی۔مایا خان نے  مزاحیہ پروگرام ’مذاق رات‘ میں شرکت کی ۔ انہوں نے  کہا کہ اب انہیں محبت سے خوف آنے لگا ہے کیونکہ وہ محبت میں ملاوٹ بہت دیکھ چکی ہیں، اس لیے ڈر لگتا ہے اور جب کوئی انسان دودھ کا جلا ہو تو وہ چھاچھ بھی پھونک پھونک کر پیتا ہے۔مایا خان نے بتایا کہ جب ان کا وزن زیادہ تھا تو لوگ ان پر ’موٹی‘ اور ’بھینس‘ جیسے فقرے کستے تھے، جو انہیں شدید تکلیف دیتے تھے، کئی بار ڈیزائنرز ان کے سائز کا لباس فراہم نہیں کرتے تھے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ باڈی شیمنگ کسی طور پر نہیں کی جانی چاہیے، یہ بہت تکلیف دہ ہوتی ہے اور انہوں نے اس کا بہت سامنا کیا ہے۔اداکارہ کے مطابق اب چونکہ ان کا وزن کم ہوگیا ہے، اس لیے ایسی باتیں سننے کو نہیں ملتیں، لیکن وہ اُن افراد کے احساسات کو بخوبی سمجھ سکتی ہیں جو زائد وزن کی وجہ سے ایسی صورتحال سے گزرتے ہیں۔خیال رہے کہ مایا خان اداکاری کے ساتھ ساتھ میزبانی کے شعبے میں بھی پہچانی جاتی ہیں اور اسکرین سے طویل غیر حاضری کے بعد انہوں نے ڈراما سیریل ’مائی ری‘ کے ذریعے اداکاری میں واپسی کی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں