لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسو سی ایشن وجود میں آگئی۔۔

نئی لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسویسی ایشن کا قیام عمل میں آگیا اور پہلی عبوری کیمٹی منتخب کرلی گئی پیر کو کے ایم سی بلڈنگ میں شہر کے بلدیاتی رپورٹرز کی اکثریت نے نئی لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسویسی ایشن کی پہلی عبوری کیمٹی کا بذریعہ ووٹ انتخاب کیا ووٹنگ نتائج کے مطابق سینئر صحافی طاہر عزیز، سلیمان سعادت خان ، محمد علی حفیظ ، فرید عالم ، راشد قرار، طلحہ مخدوم اور شعیب مختار عبوری کیمٹی کیلئے منتخب کیئے گئے عبوری کیمٹی کے نومنتخب ارکان نے ووٹنگ میں حصہ لینے والے اور اعتماد کا اظہار کرنے والے تمام بلدیاتی صحافیوں کا شکریہ ادا کیا عبوری کیمٹی کے ارکان نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ رپورٹرز ایسویسی ایشن کی رکنیت سازی، آئین کی تشکیل، رجسٹریشن، دفتر کا قیام، اور تمام ارکان کی فلاح و بہود کیلئے ہر ممکن اقدامات کیئے جائینگے اور پوری کوشش کی جائے گی تمام امور جلد سے جلد پورے کیئے جائیں جبکہ نو منتخب عبوری کیمٹی کا پہلا اجلاس بھی جلد کے ایم سی بلڈنگ میں منعقد کیا جائے گا

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں