phase two ka ifteta marium nawaz khud karen

لاہور کے صحافی واٹس ایپ ہیکر کے نشانے پر ۔۔۔

لاہور پریس کلب کے کئی اراکین صحافی واٹس ایپ ہیکر کا نشانہ بن گئے۔۔ ایک ہی دن میں کئی صحافیوں کے واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کرلئے گئے اور ہیکر نےرابطے کرکے پیسے مانگنے شروع کردیئے۔۔ پریس کلب کے حالیہ متعین وکیل علی چنگیزی ، نوید صدیق اور آصف بٹ کے واٹس ایپ اکاؤنٹ ایک ہی روز میں  ہیک کر لیے گئے۔۔سید بدر سعید اور خالد منہاس سمیت دیگر کے واٹس ایپ  اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ ایک اور سینئر صحافی کو ہیکر نے جی پی او کا اہلکار بن کر کتاب کا پارسل پہنچانے کی آڑ میں دھوکا دینے کی کوشش کی مگر صحافی نے ہیکر کے بھیجے ہوئے میسیج پر لکھا ہوا کوڈ اسے نہ بھیجا۔۔اسی طرح فوٹوگرافرز کا آفیشل واٹس ایپ گروپ اینکا بھی ہیک ہوگیا۔۔سب سے پہلے نوید صدیق پبلک ٹی وی والے ان کا واٹس ایپ ہیک ہوا تھا جس کے بعد  اینکا گروپ ہیک کر لیا گیا اور باقی تمام گروپ ایڈمن کو ریمو کر دیا ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں