لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام مزدور دیہاڑ کے دوسرے روز مزدور مشاعرہ ہوا جس کی صدارت معروف شاعر پرائیڈ آف پر فارمنس نذیر قیصر نے کی جبکہ مہمان خصوصی بابانجمی اور ارشد منظور تھے۔ پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور مزدورردیہاڑ منعقد کرنے پر صدر ارشد انصاری اور آرگنائزنگ کمیٹی کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اس موقع پر آرگنائز نگ کمیٹی کے سربراہ اعجاز مرزا نے کہا کہ لاہو رپریس کلب کی طرف سے مزدور دیہاڑ کا انعقاد مزدورں اور صحافیوں کو متحد کرنے طرف پہلا قدم ہے ۔ مشاعرہ میں کامریڈ عرفان علی ، تقلین جعفری، زاہد جرپالوی، روبینہ شاہین، اعظم منیر ، وقار احمد وقار، اسلم شوق اور شجاعت آس نے مزدورں کے حوالے سے اپنا کلام پیش کیا ۔ مشاعرہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور صحافیوں نے شرکت کی۔