لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن، ڈاکٹرز کان، اور پی سی ڈی اے لاہور چیپٹر کے تعاون سے 29 اکتوبر بروز بدھ 2:00 بجے دوپہر سے شام 5:00 بجے تک نثار عثمانی ہال میں “فری شوگر کیمپ” کا اہتمام کیا ہے۔فری شوگر کیمپ میں ماہرین امراض شوگر کے مریضوں کا معائنہ کریں گے جبکہ کیمپ میں ایچ بی اے ون سی (HbA1c)، کولیسٹرول، یورک ایسڈ، بی ایم ڈی (ہڈیوں کا ٹیسٹ)، بلڈ شوگر و بلڈ پریشر کے مفت ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ شوگر سے بچنے کے لیے بھی یہ ٹیسٹ لازمی کروائیں
Facebook Comments
