لاہور تھیٹر کی معروف اداکارہ ماہ نور کا ڈی پی اااو سرگودھا کے خلاف مبینہ زیادتی کا معاملہ۔۔اداکارہ نے مبینہ طور پر الزام لگایا کہ ریکوری کی رقم دلانے کے بہانے سے میرے سااتھ ڈی پی او نے اپنے گھر میں زیادتی کی اور وڈیو بنائی، درخواست کے متن کے مطابق ڈی پی او نے اپنے کمرے میں مجھ پر پسٹل تان لیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دے کر زنا کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کا میڈیکل بھی پازیٹیو آیا ہے جس کے بعد آئی جی پنجاب سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔۔درخواست کے مطابق اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ ڈی پی او سرگودہ کا اپریٹر ثمر مجھے ڈی پی او کے سامنے پیش کر کے باہر چلا گیا۔ڈی پی او کی ٹیم نے مجھے گن پوائنٹ پر ڈی پی او ہاؤس پہنچایا ۔ڈی پی او زیادتی کے دوران ویڈیو بھی بناتا رہا ۔اداکارہ نے ڈی پی او سرگودھا کے خلاف آئی جی پنجاب کو درخواست ارسال کی جس میں یہ بھی کہاگیا کہ وہ کینیڈین شہریت رکھتی ہیں اور اپنے سفارتخانے سے رابطہ کررہی ہیں۔اداکارہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل کی کہ میں اوورسیز پاکستانی ہوں میرے ساتھ زیادتی کی گئی ہے فوری ایکشن لیا جائے۔۔ اداکارہ ماہ نور نے اگلی درخواست میں لکھا کہ انہوں نے آٹھ جنوری رات سوا آٹھ بجے ون فائیو کو کال کی پھر اگلے دن نو جنوری کو دوپہر بارہ بجے ون فائیو پر کال کی اور آئی جی پنجاب کے نام ڈی پی او کے خلاف درخواست بھی دی،ان الزامات کی بابت گزارش ہے کہ یہ غلط فہمی کی بنیاد پر لگائے گئے ان میں کوئی صداقت نہیں۔لہذا میری درخواست داخل دفتر کی جائے۔۔یعنی اداکارہ نے اپنے تمام الزامات واپس لے لئے۔۔