لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن نے لانڈھی ٹاؤن انتظامیہ کو صحافیوں کو دھمکیاں دینے کی سخت الفاظ میں مزمت کی ہے ۔ صحافیوں کا کام ہی انتظامی امور کی خامیوں اور بد عنوانیوں کی نشاندھی کرنا ہے ۔ جن اداروں کے کرپشن اور بد انتظامی کی خبر شائع ہوتی ہیں ان کے سربراہ اور اعلیٰ افسران ان خبروں کا نوٹس لیتے ہیں اور کرپٹ افسران کو تبدیل کر دیتے ہیں جبکہ محکمہ جاتی انکوائری بھی غیر جانبدار افسران سے کرائی جاتی ہے ۔ تاہم لانڈھی ٹاؤن انتظامیہ نے ان خبروں کا نوٹس لینے کے بجائے آزادی صحافت پر کاری ضرب لگانے کی دھمکی دی ہے ، لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن ( لبرا ) کے سرپرست اعلیٰ شہزاد چغتائی ، چیئرمین ندیم صدیقی ، صدر تنویر سید ، وائس چیئرمین عابد عباسی ، نائب صدر جوہر مجید ، سیکریٹری اطلاعات احمد علی ، ڈپٹی سیکرٹری مالیات ماہا راجپوت ، ڈپٹی سیکرٹری مالیات نظام بھٹو ، گورننگ باڈی ، خالد الیاس ، احسن افتخار، محمد علی، محبوب چشتی و دیگر نے شدید مذمت کی ہے ، لبرا نے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں کو دھونس و دھمکیاں دینے والوں سے باز پرس کی جائے ۔ تاکہ صحافیوں اور جماعت اسلامی میں فاصلے پیدا کرنے والوں کو لگام دی جا سکے ۔ لبرا ہر قسم کا تعاون کرنے جو تیار ہے مگر صحافیوں کو دھمکیاں کسی صورت برداشت نہیں ۔ اگر اس پر لانڈھی ٹاؤن انتظامیہ نے صحافیوں سے معزرت نہ کی تو ہم احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔