قومی اسمبلی کا یوٹیوب چینل بند نہیں کیاگیا۔۔۔

قومی اسمبلی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا یوٹیوب چینل  بند نہیں کیا گیا،ترجمان قومی اسمبلی کےمطابق یو ٹیوب چینل کی بندش کے حوالے سے چینلز اور اخبارات میں شائع خبروں میں صداقت نہیں،سوشل میڈیا سرور ڈاؤن ہونے کی وجہ سے تکنیکی مسائل تھے،تکنیکی مسئلہ جمعہ کے بعد حل ہوگیا تھا جس کے بعد چینل آپریشنل ہوگیا،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی کارروائی،تقاریر چینل پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں، ترجمان کا کہنا ہے کہ چینل کی بندش کے حوالے سے من گھڑت خبر چلائی گئی،خبر نشر یا شائع کرنے سے قبل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ یا ترجمان کا موقف نہیں لیا گیا،قبل ازیں قومی اخبارات میں یہ خبر شائع ہوئی تھی کہ پاکستان کی قومی اسمبلی کا یوٹیوب چینل غائب ہو گیا۔قومی اسمبلی یوٹیوب چینل پر قومی اسمبلی کی کارروائی براہ راست دکھائی جاتی تھی۔ چند روز سے قومی اسمبلی کی کارروائی یوٹیوب آفیشل لنک پر نہیں دکھائی جا رہی۔سرکاری ٹی وی پر بھی قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی چند روز سے نہیں دکھائی جا رہی۔قومی اسمبلی کے اجلاس کی لائیو اسٹریمنگ  بند رہی ۔ قومی اسمبلی کا یوٹیوب چینل دو دن سے خراب ہے تاہم سر کاری ٹی وی بھی قومی اسمبلی کی لائیو کوریج نہیں دکھا رہا۔اپوزیشن ارکان نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت قومی اسمبلی کی کارروائی بلیک آؤٹ کرنا چاہتی ہے۔قومی اسمبلی حکام کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا یوٹیوب چینل تکنیکی فالٹ کی وجہ سے خراب ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں