فیک نیوز پھیلانے پر صحافی سمیت16افراد کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمات درج کر لیے ،دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہےجبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کراچی کے مطابق پروپیگنڈا کے طور پر فیک نیوز پھیلانے پر سائبر کرائم سرکل میں اب تک پیکا ایکٹ کی دفعات کے تحت 16 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور فیک نیوز پھیلانے میں ملوث دو ملزمان مسعود شیخ اور گوہر خٹک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔جن افراد کے خلاف مقدمات درج کیے ہیں ان میں بیرون ملک مقیم معروف صحافی شاہین صہبائی بھی شامل ہیں جبکہ دیگر افراد میں شاہد خان،فیصل الیاس،ہمایوں عزیز، سیف الرحمن ، فہیم خان، عالمگیر خان ،تقویم ،محمد حیدر ،محمد عمران اور ذیشان سجاد شامل ہیں۔مذکورہ افراد نومبر میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران پروپیگنڈا کے طور پر فیک نیوز پھیلانے میں ملوث ہیں۔