لاہور پولیس نے پولیس کے خلاف خبریں لگانے والے صحافی کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایس پی سول لائن ڈاکٹر عبدالحنان کی ہدایت پر تھانہ گجر پورہ میں پولیس کے خلاف خبریں لگانے والا زرد صحافی بے نقاب کیا ۔ پیسوں کےلیے اغوا کیے گئے شخص کو برآمد کرانے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر پولیس کو جعلی خبریں لگا کر بلیک میل کرنے لگا ۔پولیس کے مطابق امین نامی صحافی نے رواں ماہ ایک چندی نامی شخص کو گجر پورہ کے ایریا سے اغوا کیا اور اپنے آپ کوسی آئی اے کا ملازم ظاہر کرکے اسی ہزار روپے کی ڈیمانڈ کی۔ تھانہ گجرپورہ پولیس نے گھروالوں کی درخواست پر زردصحافی کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کیا۔ سب انسپکٹر عدنان گجر نے چندی نامی شخص کو بازیاب کرایا۔۔پولیس کے مطابق اس مقدمہ میں زردصحافی عبوری ضمانت پر ہے اور مقدمہ درج کرنے کی پاداش میں جھوٹی اور من گھڑت خبر یں لگا کر مقامی پولیس کو بلیک میل کر رہا ہے۔