پنجاب میں فلم سٹی، فلم اسٹوڈیو، فلم اسکول کے قیام کی منظوری۔۔

فیک نیوزکی روک تھام کیلئے پنجاب میں کنٹرول روم قائم۔۔۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق حکومت پنجاب کے فیصلوں کے بارے میں درست معلومات مہیا کرنے کے لئے ڈی جی پی آر آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔ کنٹرول روم کا مقصد بےبنیاد خبروں اور ڈس انفارمیشن کی روک تھام ہے۔حکومت پنجاب نے شہریوں کو مصدقہ معلومات کی فراہمی کے لیے ڈی جی پی آر آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا ہے۔یہ کنٹرول روم حکومت پنجاب کے فیصلوں اور احکامات کے بارے میں درست اور قابل اعتبار معلومات مہیا کرےگا۔کنٹرول روم کا مقصد بے بنیاد خبروں اور ڈس انفارمیشن کی روک تھام ہے۔کنٹرول روم روزانہ 24 گھنٹے کام کرے گا اور یہاں  عملہ تین شفٹوں میں فرائض انجام دے گا۔دریں اثنا پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام سوشل میڈیا پر نامعلوم ذرائع سے آنے والی غیر مصدقہ خبروں کو آگے پھیلانے سے اجتناب کریں۔انہوں نے کہا کہ صرف آئی ایس پی آر، وزارت اطلاعات ، ڈی جی پی آر، ڈپٹی کمشنر کی سرکاری ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے معلومات حاصل کی جائیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ درست معلومات کے لئے پی ٹی وی اور دیگر سرکاری ذرائع ابلاغ پر انحصار کیا جائے۔سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پاکستان بھارت کشیدگی کے حوالے سے بے شمار جعلی پوسٹ اور فیک ویڈیوز گشت کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی غلط، بے بنیاد اور جعلی اطلاعات پر یقین نہ کیا جائے اور نہ ہی بلا تصدیق فارورڈ کریں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں