faisalabad press club mein pfuj workers ka simenar

فیصل آباد پریس کلب الیکشن،  پروگرام اینکر صدر منتخب۔۔

فیصل آباد پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سیشن 2026-27، کا انعقاد ہوا، جس میں ممبران کی بڑی تعداد نے ووٹ کاسٹ کیا اور پولنگ کا عمل پرامن ماحول میں مکمل ہوا۔سٹی 41 کے پروگرام اینکر محمد بلال ڈوگر 388 ووٹ حاصل کر کے صدر پریس کلب فیصل آباد منتخب پبلک نیوز کے زاہد محمود ڈوگر 248 ووٹ حاصل کر کے نائب صدر منتخب اے آر وائے کے محمد کاشف 240 ووٹ لے کر نائب صدر منتخب ہو گئے ڈیلی پرمننٹ نیوز کے عدیل مان 313 ووٹ حاصل کر کے جوائنٹ سیکرٹری منتخب علی رضا ملک 220 ووٹ لے کر جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے۔پولنگ صبح سے شام تک جاری رہی۔الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی حتمی فہرست اور ضابطہ اخلاق پہلے ہی جاری کر رکھا تھا۔ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد نتائج کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔نو منتخب عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ صحافی برادری کے مسائل کے حل، فلاحی منصوبوں اور پیشہ ورانہ بہتری کے لیے کام کریں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں