پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے صحافی کالونی فیز ٹو کے لئے وزرات اطلاعات پنجاب اور روڈا کے مابین معاہدہ پر دستخط ہونے پر صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری ان کی ٹیم ، گورننگ باڈی ، جرنلسٹ گروپ اور فیز ٹو کے تمام ممبران کو دلی مبارک باد دی ہے ۔ پی یوجے کی ایگزیکٹو کونسل نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف ، وزیر اطلاعات عظمی بخاری اور سیکرٹری اطلاعات سید طاہر رضا ہمدانی کا بھی شکریہ ادا کیا کہ وزیراعلی پنجاب نے اپنے ویژن کے تحت صحافی “اپنا گھر اور اپنی چھت ” کے خواب کی عملی تعمیل صحافی کالونی فیز ٹو میں اب اپنا گھر بنا سکیں گے ۔ پی یوجے کے صدر نعیم حنیف ،جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی ، سینئر نائب صدر یوسف رضا عباسی ، نائب صدر ندیم زعیم ،جوائنٹ سیکرٹری مدثر حسین تتلہ ، شیر علی خالطی ، خزانچی نسیم قریشی اور ایگزیکٹو کونسل نے اپنے مبارک باد کے پیغام میں کہا ہے کہ صحافی کالونی فیز ون بھی ایک خواب تھا اور اس کے بعد ایف بلاک کے لئے زمین کے حصول سمیت اس کی تعمیر کا منصوبہ بھی کسی خواب سے کم نہ تھا جیسے صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے اپنے عزم اور شبانہ روز محنت سے حقیقت کا رنگ دیا ۔اب فیز ٹو کے لئے روڈا میں دو سو ایکڑ سے زائد زمین کا حصول اور اس منصوبہ کی عملی تعمیر کے لئے روڈا اور وزرات اطلاعات پنجاب کے مابین معاہدہ ہونا فیز ٹو منصوبہ کی عملی تصویر بنے ہمارے سامنے موجود ہے۔ انہوں نے اس تاریخ ساز منصوبہ پر صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری اور ان کی پوری ٹیم کو مبارک باد دی ۔ پی یوجے کے جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی نے کہا کہ بلاشبہ صحافی کالونی فیز ٹو کے کا معاہدہ اس عظیم منصوبہ کے لئے سنگ میل ہے جس کا کریڈٹ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اور صحافیوں کے ہر دل عزیز لیڈر ارشد انصاری کو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے اب لاہور بھر کے صحافی خوشی کے اس موقع پر صحافی کالونی فیز ٹو کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والے عناصر کا نہ صرف محاسبہ کریں گے بلکہ اس منصوبے کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کو اپنی صفوں سے نکالنے میں بھی بھرپور کردار ادا کریں گے ۔
