فیزٹوکے ماسٹرپلان کی منظوری ، روڈا کی عدم شرکت معمہ بن گئی۔۔

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری کی زیر صدارت جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کا 14واں اہم اجلاس  ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات پنجاب طاہر رضا ہمدانی، صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، ایم پی اے بلال یامین ستی، ڈپٹی سیکرٹری عدنان رشید، پاکستان جرنلسٹس فاؤنڈیشن کے اسد حسین اور محمد یٰسین نے شرکت کی۔اجلاس میں جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے بورڈ نے متفقہ طور پر صحافی کالونی فیز ٹو کے ماسٹر پلان کی منظوری دے دی۔روڈا کے نمائندے کا ہنگامی اجلاس میں شرکت سے انکار، فرضی ماسٹر پلان کی منظوری پر سوالات اٹھ گئے۔راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) کے کسی بھی نمائندے نے ایک ہنگامی اور مبینہ طور پر فرمائشی اجلاس میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز منعقد ہونے والے اجلاس، جس کا مقصد ماسٹر پلان کی منظوری ظاہر کیا جا رہا تھا، میں روڈا کی جانب سے کوئی بھی ذمہ دار نمائندہ شریک نہیں ہوا، جو اس اجلاس کی حیثیت پر سنجیدہ سوالات کھڑے کرتا ہے۔  راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زرائع کا کہنا ہے  فیز ٹو کے جگہ پر ابھی پراسیس شروع کرنا ہے جو ابھی تک جگہ فائنل نہ ہونے کی وجہ سے شروع نہیں ہوسکا ہے۔۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ اجلاس محض نمائشی نوعیت کا تھا، جس کا اصل مقصد فوٹو سیشن، ویڈیوز بنانا اور ایک سیاسی نوعیت کی پریس ریلیز جاری کرنا تھا، جبکہ عملی اور قانونی معاملات پر کوئی بامعنی پیش رفت نہیں کی گئی۔ صحافتی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر واقعی ماسٹر پلان کی منظوری مقصود ہوتی تو روڈا کے متعلقہ حکام کی شرکت ناگزیر تھی، کیونکہ قانونی تقاضے پورے کیے بغیر کسی بھی منصوبے کی منظوری ممکن نہیں۔ روڈا نمائندوں کی عدم موجودگی اس اجلاس کی قانونی اور اخلاقی حیثیت کو مشکوک بنا دیتی ہے۔ دوسری جانب صحافتی تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے معاملات کو شفاف طریقے سے حل کیا جائے اور صحافیوں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے سے گریز کیا جائے، تاکہ اداروں اور جمہوری عمل پر عوام کا اعتماد بحال رکھا جا سکے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں