لاہور پریس کلب میں صحافی کالونی فیز ٹو کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ مشاورتی اجلاس میں ممبران کی بڑی تعداد خصوصا خواتین بھی کثیر تعداد میں شریک ہوئیں۔ صحافی کالونی فیز ٹو کے مشاورتی اجلاس کا با قاعدہ آغاز سابق ممبر گورننگ باڈی احمد رضا نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ صدر ارشد انصاری نے صحافی کالونی فیز ٹو کے ممبران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج بہت خوشی کا دن ہے، صحافی کالونی فیز ٹو کی ڈویلپمنٹ کے لئے روڈا، پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن اور لاہور پریس کلب پا گیا ہے۔ انھوں نے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور وزیر اطلاعات محترمہ عظمی بخاری کا صحافی کالونی فیز ٹو کے حصول میں بھرپور کردار ادا کرنے پرشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج ان کی خصوصی کاوش سے صحافیوں کو ان کے گھروں کی چھت میسر آئی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم اللہ رب العزت کے مشکور ہیں جس نے صحافی کالونی فیزون ، ایف بلاک اور اب صحافی کالونی فیز ٹو بنانے کا اعزاز بھی ہمیں بخشا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی پلاٹوں کی سیاست نہیں کی بلکہ صرف صحافیوں کی خدمت کا جذبہ پیش نظر ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ صحافی کالونی فیز ٹو پایہ تکمیل پر پہنچ چکا ہے، اور فیز ٹو کے تمام ممبران پلاٹ کی کل قیمت 1250000 روپے ٹوٹل پلاٹ کی قیمت کا صرف پانچ فیصد 62500 روپے بنک میں جمع کرائیں جس کے لئے آئندہ ہفتے چالان فارمز جاری کر دیئے جائیں گے ۔ انھوں نے مزید بتایا کہ صحافی کالونی فیرون اور ایف بلاک کے الاٹیز ممبران نےپلاٹ کی کل قیمت کا دس فیصد ایڈوانس جمع کرایا تھا لیکن موجودہ میڈیا انڈسٹری کی بحرانی کیفیت کے باعث ہم نے حکومت سے درخواست کر کے ایڈوانس کرایا ہے تا کہ ممبران با آسانی رقم ادا کر سکیں۔ انھوں نے صحافی کالونی فیز ٹو کا نقشہ دکھاتے ہوئے بتایا کہ صحافی کالونی فیز ٹو ٹھوکر نیازبیگ کی پرائم لوکیشن پر واقع ہے جو روڈا کے جدید ترین منصوبے چہار باغ کی طرز پر تین سال کی قلیل مدت میں ڈویلپ کیا جائے گا ۔جس کے لئے چالیس کروڑ روپے کی رقم حکومت پنجاب نے روڈا کو منتقل کردی ہے۔ صحافی کالونی فیز ٹو کی ماہانہ اقساط کے حوالے سے مشاورتی اجلاس میں موجود ممبران سے مشاورت کے بعد ماہانہ قسط پندرہ ہزار روپے طے پائی ہے جس پر صدر ارشد انصاری نے کہا کہ بیروزگاری اور اداروں کی بندش کے باعث میڈیا انڈسٹری کے حالات بہت خراب ہیں ۔ ان حالات میں گورننگ باڈی کی بھرپور کوشش ہے کہ ایسا طریقہ کار اختیار کیا جائے جو صحافی کالونی فیز ٹو کے الاٹیز کے لئے زیادہ سے زیادہ آسان ہو۔ انہوں نے صحافی کالونی فیز ٹوکے حصول میں گورننگ باڈی خاص طور سے سینئر نائب صدر افضال طالب کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی غیرموجودگی میں افضال طالب نے بھر پور کام کیا ہے جو قابل تعریف ہے۔ اس موقع پر صدر ارشد انصاری ، سینئر نائب افضال طالب، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ ، فنانس سیکرٹری مالک نواز ممبر گورننگ باڈی سرمد فرخ خواجه ، رانا شہزاد احمد ، شاہدہ بٹ ، اسد محمود موجود تھے۔ مشاورتی اجلاس میں شریک تمام ممبران نے گورننگ باڈی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کاوش کو سراہا، نعرے بازی کی اور مبارکباد دیتے ہوئے آپس میں بغلگیر ہوئے ۔ اس موقع پر ممبران کی مٹھائی اور کشمیری چائے سے تواضع کی گئی۔ ممبران نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک دوسرے کو مٹھائی بھی کھلائی۔ اس موقع پر کلب کے فوت شدگان ممبران اور ان کے عزیز و اقارب کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
فیزٹو، اگلے ہفتے سے چالان فارم جاری کرنے کا اعلان۔۔
Facebook Comments
