فیروزخان کردار میں ڈھلتے نہیں ہیں، نادیہ افگن۔۔

سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کئی اداکاراؤں سے سنا ہے کہ فیروز خان اپنے ساتھی اداکاروں کو مرعوب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔حال ہی میں نادیہ افگن مشہور پروگرام ’کیا ڈرامہ ہے‘ میں بطور مبصر شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے حالیہ نشر ہونے والے ڈراموں کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔نادیہ افگن نے ڈرامہ ’ہمراز‘ میں فیروز خان کی اداکاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ انہوں نے فیروز خان کے ساتھ کبھی کام نہیں کیا لیکن انڈسٹری کی کئی اداکاراؤں سے سنا ہے کہ ان کے ساتھ کام کرنا آسان نہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے یہ بھی سنا ہے کہ فیروز خان الگ تھلگ رہتے ہیں اور وہ اپنے ساتھی اداکاروں کو بھی ایسے ہی الگ تھلگ رہنے یا انہیں مرعوب کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن یہ صرف میں نے سنا ہے، میرا ذاتی تجربہ نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے وہ ایک اچھے اداکار لگتے ہیں لیکن وہ ہمیشہ اپنے ڈراموں میں فیروز خان ہی لگتے ہیں، کردار میں مکمل طور پر ڈھلتے نظر نہیں آتے۔نادیہ افگن کا کہنا تھا کہ فیروز خان زیادہ تر ہیرو کے کردار ادا کرتے ہیں اور وہ کبھی بھی حقیقی یا مختلف نوعیت کے کردار کرتے نظر نہیں آتے۔اداکاری کی کارکردگی پر رائے دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں 10 میں سے فیروز خان کو 6 نمبر دوں گی جبکہ عائزہ خان کو 8 نمبر دوں گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں