atiqa odho ab turkey ke dramay mein

فہدمصطفیٰ سے معذرت خواہ ہوں، عتیقہ اوڈھو۔۔۔

اداکارو میزبان فہد مصطفیٰ کی جانب سے سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کو یہ کہنا کہ دو،چار سرجریز کرالیں تو ان کا ہیرو بن جاؤنگا، اس کے جواب میں سینئر اداکارہ  عتیقہ اوڈھو نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مدبرانہ پوسٹ شیئر کی اور اپنے میچیور ہونے کا ثبوت دیا جسے سوشل میڈیا صارفین نے بے پناہ سراہا۔عتیقہ اوڈھو نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ دوستو، آئیے اس معاملے کو مزید نہ بڑھائیں۔ فہد ایک باصلاحیت اور محنتی پروفیشنل ہیں۔اداکارہ کے بقول فہد مصطفیٰ نے جذبات میں آ کر ردِعمل دیا اور مجھے افسوس ہے کہ ہم عوامی شخصیات ہلکے پھلکے انداز میں بھی کچھ کہیں تو ہمیں تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔عتیقہ اوڈھو نے سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں سے کہا کہ اس معاملے پر مزید گفتگو نہ کریں۔ معاف کریں اور آگے بڑھیں۔اسی پوسٹ کے ساتھ شیئر کیے گئے کارڈ میں عتیقہ اوڈھو نے معاملے کی مزید وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ سوشل میڈیا کے ساتھ جینا ایک نیا تجربہ ہے۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ ایک حالیہ انٹرویو میں ان کا تبصرہ شاید فہد مصطفیٰ کے جذبات کو ٹھیس پہنچا گیا جس پر انھوں نے جذباتی ردِعمل دیا ہے۔عتیقہ اوڈھو نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر میری کسی بات سے فہد مصطفیٰ یا کسی اور کو غیر ارادی طور پر دکھ پہنچا ہے تو وہ معذرت خواہ ہیں۔عتیقہ اوڈھو کے مطابق مشکل اور غیر یقینی حالات میں ہمیں ایک دوسرے کو سہارا دینا چاہیے نہ کہ معاملات کو مزید الجھانا۔اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ میڈیا انڈسٹری میں اپنے دوستوں کے لیے ہمیشہ نیک نیتی رکھتی ہیں اور کسی کو نقصان پہنچانا ان کا مقصد نہیں ہوتا۔کارڈ کے اختتام پر انہوں نے لکھا کہ ہم سب انسان ہیں، غلطی انسان سے ہی ہوتی ہے، اس لیے بہتر ہے کہ ہم آگے بڑھیں اور آنے والے دنوں کے لیے بہتری کی دعا کریں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں