معروف اداکار فواد خان کی بھارتی فلم ’عبیر گلال‘ کی ریلیز غیر معینہ مدت تک موخر کردی گئی۔پاکستانی اداکار فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی رومانوی فلم عبیر گلال کو 9 مئی کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہونا تھا۔تاہم بھارتی جارحیت سے خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث فلم کی ریلیز کو غیر معینہ مدت تک کے لیے مؤخر کر دیا گیا۔فلم ساز اور ان کی ٹیم کی جانب سے اس صورت حال پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا تاہم فلم کی معاون اداکارہ نے ریلیز مؤخر ہونے کی تصدیق کی ہے۔فلم عبیر گلال کے مستقبل کے بارے میں ابھی کوئی واضح اعلان سامنے نہیں آیا تاہم فلم کی ریلیز کا فیصلہ اب پاک بھارت تعلقات کی بہتری سے مشروط نظر آتا ہے۔یاد رہے کہ مودی سرکار نے گزشتہ ماہ کے آخر میں پہلگام حملے کے بعد ہی فلم عبیر گلال پر مکمل پابندی لگا دی تھی۔علاوہ ازیں فلم کے ٹیزر سمیت اس کے مقبول گانوں رنگ رسیا اورخدایا عشق کو بھی یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ہٹا دیا گیا تھا۔واضح رہے کہ فلم ’عبیر گلال‘ فواد خان کی 9 سال بعد پہلی بھارتی فلم ہے۔ آخری بار انھوں نے 2016 میں ’اے دل ہے مشکل‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

فوادخان کی بھارتی فلم ریلیز نہ ہوسکی۔۔
Facebook Comments