اداکارہ مہوش حیات نے بتایا کہ ہمایوں سعید فلرٹ نہیں کرتے اور ان کی مزاحیہ حرکات و چھیڑ چھاڑ صرف دوستانہ ماحول میں ہوتی ہیں۔مہوش حیات ان دنوں پاکستان سیلیبریٹی کرکٹ لیگ (پی سی سی ایل) کے سلسلے میں امریکا کے شہر ہیوسٹن میں موجود ہیں، جہاں دیگر پاکستانی شوبز شخصیات بھی شریک ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ ہمایوں سعید فلرٹ نہیں کرتے بلکہ وہ مزاحیہ فطرت کے مالک ہیں۔مہوش حیات کے مطابق جب وہ، ہمایوں سعید اور ندیم بیگ کسی سیٹ پر کام کر رہے ہوتے ہیں تو تینوں کا ایک مزاحیہ تکون بن جاتا ہے، جس میں ایک دوسرے کو چھیڑا جاتا ہے اور یہ سب مذاق کے طور پر ہوتا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ انڈسٹری میں طویل عرصے تک ساتھ کام کرنے کی وجہ سے دوستانہ تعلقات قائم ہو جاتے ہیں اور یہ سب دوستی کے دائرے میں رہ کر ہی ہوتا ہے۔مہوش حیات نے واضح کیا کہ ہم صرف دوست ہیں، اس سے زیادہ کچھ نہیں اور سیٹ پر ہم صحت مند مزاح شیئر کرتے ہیں۔اداکارہ نے ہمایوں سعید کو فلرٹنگ کے لحاظ سے سب سے اوپر، احسن خان کو دوسرے نمبر پر اور فہد مصطفیٰ کو تیسرے نمبر پر رکھا، جب کہ اظفر رحمان کو اپنے بہت اچھے دوست کے طور پر بیان کیا۔
