zer e hirasat mulzimaaan ke media interviews par pabandi

غیراخلاقی وڈیوز، 2خواتین سمیت 7 ٹک ٹاکرز گرفتار۔۔

مردان میں ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے  سات ٹک ٹاکرز کو گرفتار کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق وفاقی اداروں نے کے پی پولیس سے رابطہ کر کے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی ویڈیوز پوسٹ کرنے والے ٹک ٹاک اور فیس بک اکاؤنٹس کیخلاف مشترکہ کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کریک ڈاؤن شروع کردیا۔کارروائی کے دوران کے پی پولیس نے مختلف غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے 5 ٹک ٹاکرز کو گرفتار کرلیا ہے۔پشاور کے تھانہ چمکنی نے بھی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے ٹک ٹاکرز کو گرفتار کیا۔واضح رہے کہ ان دنوں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز بالخصوص ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔دریں اثنا پشاور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر اخلاقی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے دونوں خواتین کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیو بنانے والی دونوں خواتین کو تھانہ شاہ پور پولیس نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا، مقدمہ درج کرنے کے بعد مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔ سی سی پی او کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر جاری پیغام میں کہا گیا کہ معاشرتی برائیوں اور نوجوان نسل کو گمراہ کرنے والی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں دونوں خواتین بوس و کنار میں مصروف تھیں جنہیں ویڈیو وائرل ہونے پر حراست میں لیا گیا ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں