عید کے روز جی ٹی وی کے ڈیجیٹل ڈپارٹمنٹ سے تین لوگوں کو فائر کردیاگیا۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ عید کے دن جب کہ ملک بھر میں لوگ خوشیاں منارہے تھے، وہیں جی ٹی وی کے ایچ آر نے فون کالز کرکے ڈیجیٹل ڈپارٹمنٹ کے تین لوگوں کو زبانی نوکری سے برطرفی کا پروانہ جاری کردیا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ برطرف ملازمین کو ادارے سے نکالے جانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ۔۔ سوئچر کنٹرولر نیوزروم پر کنٹرول کے بعد اب ڈیجیٹل پر بھی اپنا کنٹرول رکھنا چاہتا ہے جس کے لئے اس نے سب سے پہلے بول سے لائے گئے ایک بندے کو ڈیجیٹل ہیڈ بنوایا۔۔ اور اب پرانے لڑکوں کو فارغ کرواکے ان کی جگہ بھی اپنی ٹیم لانا چاہ رہا ہے جیسا کہ اس نے نیوز روم ، بیوروز اور او ایس آرز میں کیا۔۔
Facebook Comments