عیدکے دن جنگ و جیوکے دفترپراحتجاج کا اعلان۔۔

چوبیس گھنٹوں کے اندر جنگ گروپ میں تنخواہیں ادا نہ کی گیئں  تو عید کے دن جنگ جیو اسلام آباد آفس کے سامنے بچوں سمیت احتجاج کرینگے،جبری برطرف ملازمین کو فوری بحال کیا جائے۔اس کا اعلان بدھ کو جیو اسلام آباد آفس کے سامنے راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس(آر آئی یو جے ) کے صدر طارق علی ورک نے احتجاج مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔آر ائی یو جے کے زیر اہتمام ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی قیادت صدر راولپنڈی اسلام اباد یونین اف جرنلسٹس طارق علی ورک نے کی سینیئر جوائنٹ سیکرٹری گلزار خان نے نظامت کے فرائض ادا کیےاحتجاجی مظاہرے میں پی ایف یو جے کے سابق سیکرٹری جنرل ناصر زیدی ممبر ایف ای سی پی علی رضا علوی ار ائی یو جے کے سابق صدور عامر سجاد سید ،عابد  عباسی ،سابق جنرل سیکرٹری بلال ڈار،صغیر چوہدری اے پی پی یونین کے سابق صدر خضر ملک نے خطاب کیا جبکہ سینئر صحافی قربان ستی ار ائی یو جے کے سینیئر نائب صدر بشیر عثمانی نائب صدر عمار برلاس جوائنٹ سیکرٹری مجاہد نقوی ،ایگزیکٹیو ممبران افشاں قریشی عصمہ نوازاور غفران احمد چشتی،نوابزادہ شاہ علی پریس کلب کے جوائنٹ سیکرٹری جاوید بھاگٹ ،ممبر گورننگ باڈی عامر بٹ ،زمان مغل ربجا کے صدر سردار شاہد ،سیکرٹری آصف ہمدانی،اعجاز کیانی ،حفیظ خان ،عاقب عباسی،حمید عباسی ،ناصر خٹک نرگس جنجوعہ ،چوہدری نعمان ،حاجی جاوید،حیدر اسلام عباسی،محمد علیم، راجہ شوکتِ کمال اور راولپنڈی اسلام آباد کے صحافیوں کی کثیر تعداد  نے شرکت کی احتجاجی  مظاہرے میں جنگ اخبار سے عدالتی حکم کے باوجود دھونس دھاندلی سے نکالی جانے والی سینئر صحافی روبینہ شاہین اور امتیاز بی بی نے شرکا کو جبری برطرفیوں ،عدالتی احکامات کی خلاف وزری اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے حوالے شرکاء کو اگاہ کیا احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے آر آئی یو جے کے صدر طارق علی ورک نے کہا کہ جنگ گروپ سے وابستہ جنگ اخبار اور جیو نیوز کو بچانے کے لیے اسی ار ائی یو جے نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا جبکہ میر شکیل الرحمان کی گرفتاری کے بعد رہائی کے لیے اسی آر آئی یو جے نے ہمیشہ جدوجہد کی ہر مشکل وقت میں ادارے کا ساتھ دیا میر شکیل الرحمن ہر بار یونین کو یقین دہانیاں کراتے رہے کہ وہ اپنے  ورکرز کو ان کا حق دیں گے لیکن ہر بار انہوں نے اپنے ہی ادارے کے ورکرز کا حق مارا اور انکا معاشی قتل  کیا۔ کتنے شرم کی بات ہے کہ عدالتیں انہیں ورکرز کی بحالی کا حکم دیتی ہیں انہیں ورکرز کو تنخواہیں ادا کرنے کی ہدایات دی جاتی ہیں  مگر میر شکیل الرحمن کو عدالتی حکم کی پرواہ ہوتی ہے  نہ ہی وہ ماضی میں اپنے کروائی گئی یقین دہانیوں کا کوئی پاس رکھتے ہیں عید کے موقع پر بھی ان کے ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں جنہیں عدالت نے بحال کیا ان کے بقایا جات ادا کرنا تو دور کی بات ان غریب ورکرز کو بھی دو ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی خواتین ورکرز کا کھلے عام استحصال کرنے کے علاوہ ان پر انتہا پسندی کا الزام لگا دیا گیا اور پھر انہیں عدالت کی واضح ہدایات اور احکامات کے باوجود نوکری سے نکال دیا گیا پی ایف یو جے کے سابق سیکرٹری جنرل ناصر زیدی نے کہا کہ جنگ اخبار اور جیو نیوز میں کام کرنے والے سینئر صحافیوں سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے میں ورکرز کا ساتھ دیں جنگ و نیوز اخبار سے نکالے گئے ملازمین اور فی الوقت کام کرنے والے دیگر ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے،انہوں نے کہا کہ جب بھی جنگ گروپ پر مشکل وقت آیا تو انہیں ورکرز نے بھرپور کردار ادا کیا ہم ملک میں آزادی صحافت کی جنگ لڑی ہے اور لڑتے رہے ہیں ممبر ایف ای سی علی رضا علوی نے کہا کہ جنگ گروپ اربوں روپے کے اشتہارات لیتا ہے لیکن اپنے ورکرز کو تنخواہیں ادا نہیں کر رہے ،سابق صدر عابد عباسی اور عامر سجاد سید نے کہا کہ ہم ہمیشہ جنگ گروپ کو سپورٹ کی ہے لیکن میر شکیل الرحمن ورکرز دشمن ثابت ہوئے ہیں سابق جنرل سیکرٹری بلال ڈار نے کہا کہ جنگ کی لاکھوں کی سرکولیشن کا اے بی سی سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا لیکن اب سرکولیشن تیرہ ہزار ہے ان کے ریٹ اس کے مطابق ہونے چاہیں اس کے علاوہ سابق نائب صدر آر آئی یو جے صغیر چوہدری ،اے پی پی یونین کے سابق صدر خضر ملک نے بھی خطاب کیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں