لاہور پریس کلب آرٹ کلچر ٹیکنالوجی کمیٹی کے زیراہتمام نامور نیوز کاسٹر مہہ پارہ صفدر جو پی ٹی وی اور بی بی سی ( سیربین ) سے وابسطہ رہیں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ، انہیں اعزازی رکنیت اور شیلڈ سے نوازا گیا ۔ تقریب میں محترمہ مسرت کلانچوی ، اسلم ملک صاحب ، مہہ پارہ صفدر صاحبہ کی بہنیں پروفیسر طلعت ، زریں ، کزن جاوید زیدی ، پنجاب یونیورسٹی کی ہم جماعت ، خاور نعیم ہاشمی اور اشفاق احمد ورک نے گفتگو کی ۔مہہ پارہ صفدر صاحبہ نے شرکاء اور ایکٹ کمیٹی کے ممبران کے سوالوں کے جوابات دئیے ۔ ان کا کہنا تھا پریس کلب جم خانہ اور ڈیفنس کلب سے بہتر جگہ ہے ، انہوں نے پی ٹی وی میں نوکری کی مگر بی بی سی سے سیکھا ۔ صدارت پریزیڈنٹ پریس کلب ارشد انصاری کی تھی ۔ اس خوبصورت محفل کی نظامت شہزاد فراموش نے کی۔ بزرگ صحافی سرفراز سید کے بعد پاکستان ٹیلی ویژن کے سنہرے دور کی نیوز کاسٹر مہہ پارہ کے اعزاز میں پریس کلب کی جانب نثار عثمانی ہال میں یہ شاندار تقریب تھی جس میں سینئر صحافی اور پریس کلب کے ممبران کثیر تعداد میں شریک ہوئے
عہد ساز نیوزکاسٹر مہ پارہ صفدر صاحبہ کے اعزاز میں شام ۔۔۔
Facebook Comments
