لاہور پریس کلب کے سالانہ انتخابات کی سرگرمیاں باقاعدہ طور پر شروع ہو چکی ہیں، جس کے ساتھ ہی صحافتی حلقوں میں جوش و خروش دیکھنے میں آ رہا ہے،سالانہ انتخابات کے لئے ووٹنگ 25 جنوری اتوار کو ہو گیلاہور پریس کلب انتخابات کے سلسلے میں دو بڑے پینل سامنے آ گئے ہیں، صدر کے عہدے کے لیے ارشد انصاری اور اعظم چوہدری آمنے سامنے ہیں، جبکہ سیکرٹری جنرل کے اہم عہدے پر ایک بار پھر عبدالمجید ساجد نے میدان میں اترنے کا اعلان کر دیا ہے، جن کا مقابلہ افضال طالب سے ہو گا۔اسی طرح دیگر عہدوں پر بھی امیدواروں کے نام سامنے آ چکے ہیں،لاہورپریس کلب انتخابات کے سلسلہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار برائے سیکرٹری جنرل عبدالمجید ساجد کا کہنا تھا کہ ان کا سیاست یا عہدوں سے ذاتی طور پر کوئی تعلق نہیں بلکہ وہ صرف صحافتی کمیونٹی کی بہتری اور حقوق کے تحفظ کے لیے میدان میں اترے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف الیکشن لڑنا مقصد نہیں، ہم عہدوں کے خواہش مند نہیں ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ نئے لوگ آگے آئیں، لیکن اگر ہم الیکشن لڑ رہے ہیں تو صرف اور صرف صحافی برادری کے لیے لڑ رہے ہیں،عبدالمجید ساجد نے اتحاد کے قیام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس عمل میں شامل تمام افراد کریڈٹ کے مستحق ہیں جنہوں نے اختلافات بھلا کر قربانیاں دیں۔ انہوں نے پُراعتماد انداز میں کہا کہ اب ہم میدان میں آ چکے ہیں، ہم جیت کر آئیں گے، پورا پینل کامیاب ہو گا، ان شاء اللہ۔ گرینڈ الائنس کلین سویپ کرے گا۔
عہدوں کیلئے نہیں صحافی برادری کیلئے الیکشن لڑرہے ہیں، عبدالمجیدساجد۔۔
Facebook Comments
