پشاور ہائیکورٹ نے صحافی عمران ریاض کی راہداری ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔ پشاورہائیکورٹ میں صحافی عمران ریاض کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت جسٹس شکیل احمد نے کی۔عدالت نے عمران ریاض کی 7 اکتوبر تک راہداری ضمانت منظور کرلی۔ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ عمران ریاض کے خلاف مختلف مقدمات درج ہیں، وہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں، لہذا ان کی راہداری ضمانت منظور کی جائے۔عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے درخواست گزار کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
Facebook Comments