imran riaz ko ishtehaari qaraar dene ki karrawai ka aghaz

عمران ریاض کی بازیابی میں چند روز رہ گئے۔۔

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو عمران ریاض کو بازیاب کرانے کے لیے 13 دنوں کی مہلت دے دی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے عمران ریاض کی بازیابی کےلیے ان کے والد کی درخواست پر سماعت کی۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ عمران ریاض کی بازیابی میں کافی مثبت پیش رفت ہوئی ہے، آئندہ دس سے پندرہ دنوں میں خوشخبری دینگے، عدالت ہمیں 10 دن کی مہلت فراہم کرے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب سے کہا کہ مزید مہلت مانگی جارہی ہے، کوئی پیش رفت بھی ہونی چاہیے۔ ہائیکورٹ نے ہدایت کی کہ آئی جی پنجاب عمران ریاض کے والد اور لیگل ٹیم سے ملاقات کریں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں