کچھ دن قبل سیالکوٹ سے بازیاب کرائے گئے سینئر اینکر پرسن عمران ریاض خان سے سینئر صحافیوں سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی ملاقاتیں جاری ہیں۔پاکستان کے سینئرصحافی اور تجزیہ کار مجیب الرحمٰن شامی ،اوریا مقبول جان ، ذوالفقار راحت ، اجمل جامی اور دیگر صحافیوں اور اینکر پرسنز نےبھی ان سے ملاقات کی ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اوریا مقبول جان کا کہنا تھا کہ المیہ بھی ایک اور تہہ خانہ بھی ایک، جس میں اس نے ایک سو چالیس اور انہوں نےصرف تین دن گزارے ۔ آج ملا تو وہ ان پر گزرنے والی ایک ایک واردات سے آشنا تھا ۔ حوصلہ اور استقامت دیکھو کہ مجھے کہنے لگا جب آپ پر بیت رہی تھی تو میں اپنا دکھ بھول کر آپ کے لیے دعا کرتا رہا ۔
Facebook Comments