صحافی رؤف کلاسرا نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے دور حکومت میں خفیہ اداروں نے ان کا ٹی وی شو بند کروایا اور انہیں چینل سے نکلوایا۔اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ “2019 میں آپ ٹی وی چینل انتظامیہ نے میرے سامنے چند شرائط رکھی تھیں کہ اگر چینل پر کام جاری رکھنا ہے اور آپ چاہتے ہیں Seven digits تنخواہ ملتی رہے تو فلاں فلاں کام کرنے ہوں گے۔ میں نے ایک لحمہ سوچا اور دوسرے لحمے نوکری/شو چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور گھر چلا گیا۔رؤف کلاسرا نے کہا ” میں کئی ماہ بیروزگار رہا۔ میرے بچوں کے اس وقت کالج شروع ہورہے تھے لہذا کچھ مشکلات ہوئیں۔ بہرحال اللہ کی مہربانی سے وہ مشکل وقت گزر گیا۔ سب چینلز کو کہا گیا انہیں نوکری نہیں دینی۔ تین چار چینلز نے رابطہ کیا اور پھر انہیں بھی فون آنے شروع ہوگئے کہ ان دونوں کو نہیں لینا۔ ان ٹی وی چینلز نے مجھے کہا آپ وزیراعظم آفس، آئی ایس پی آر یا آئی ایس آئی سے کلیرنس خود لے لیں۔ ان کی طرف سے دباؤ ہے۔ میں نے کہا میں گھر بیٹھا ٹھیک ہوں۔ میں کسی کے پاس اپنی کلیرنس لینے نہیں جائوں گا اور نہ ہی گیا۔انہوں نے مزید کہا ” بہرحال جنرل فیض حمید اور عمران خان کے لیے دعا گو ہوں کہ خدا ان کی مصبیتیں دور کرے جو وہ اپنی طاقت کے عروج پر دوسروں کے لیے پیدا کرتے رہے۔
عمران دور حکومت میں چینل سے نکلوایاگیا، رؤف کلاسرا۔۔
Facebook Comments
