باصلاحیت اداکارہ و ماڈل اور اینکرپرسن علیزے شاہ نے سوشل میڈیا چھوڑ نے کا عندیہ دیدیا۔علیزے شاہ کو حالیہ دنوں میں ان کے لباس اور رقص پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اس دباؤ اور نفسیاتی دباؤ کے باعث انہوں نے ایک بڑا فیصلہ کر لیا ہے انہوں نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا عندیہ دیدیا ہے۔علیزے شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر سوشل میڈیا چھوڑنے کا اشارہ دیا جبکہ ساتھ ہی سوشل میڈیا کو ”جہنم“ قرار دیا۔پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ، جنہوں نے کم عمری میں ہی شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا، آج کل ایک بار پھر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ اداکارہ ”عہدِ وفا“ سمیت کئی کامیاب ڈراموں کا حصہ بنیں مگر ساتھ ہی متعدد تنازعات کا سامنا بھی کیا۔علیزے شاہ کے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کے بعد ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کوئی پوسٹ موجود نہیں جب کہ اداکارہ نے سب کو ان فالو بھی کردیا۔

علیزے شاہ نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا سگنل دیدیا۔۔
Facebook Comments